154

آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی آپریشنز ڈویژن کے افسران کے ساتھ اجلاس

اسلام آباد (قوی اخبار)آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی آپریشنز ڈویژن کے افسران کے ساتھ اجلاس اجلاس میں ڈی آئی جی آپریشنز، ایس ایس پیز، ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز کی شرکت۔تمام افسران پولیسنگ انسانی جذبے سے کریں۔آئی جی اسلام آباد اگر کوئی افسر ڈیوٹی میں دلچسپی نہیں لے رہا تو وہ محکمے کا حصہ نہیں رہے گا۔ آپ سب میرے لئے انتہائی عزیز ہیں۔ ہم سب مل کر 24/7 عوام کی خدمت کریں گے ہمارا کام جرائم کی بیخ کنی ہےہم نے لوگوں کی عزت کرنی ہے۔ تمام پولیس اسٹیشنز کو اسپیشل انی شیٹو پولیس اسٹیشنز میں تبدیل کررہے ہیں۔تمام افسران شہیدوں کے محکمے میں دلیری سے کام کریں۔آپ کی کمانڈ کے لئے ڈی آئی جی اور ایس ایس پی موجود ہیں۔میرا ایک ایک جوان میرا غرور ہے۔ضلع بھر میں نائٹ پٹرولنگ آفیسرز تعینات کئے جارہے ہیں۔تمام افسران وردی پہن کر جو حلف لیا تھا اس کی پاسداری کریں۔کرپشن کے ناسور کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔جرائم کا قلع قمع کرنے کے لئے سات روزہ مہم شروع کی ہے۔کریمنل گینگز کا خاتمہ کریں گے۔منشیات کے خلاف کریک ڈاون تیز کیا جائے۔پیشہ وربھکاریوں کے خلاف خصوصی مہم چلائی جائے۔میں ہمیشہ عوام کو میسر رہوں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں