111

لائنز کلب انٹرنیشنل نے آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی کے سیکرٹری جنرل عدنان نثار کو کلب کی طرف سے اعزازی رکنیت دی

اسلام آباد (قوی اخبار)لائنز کلب انٹرنیشنل نے آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی کے سیکرٹری جنرل عدنان نثار کو کلب کی طرف سے اعزازی رکنیت دی ۔لائنز کلب انٹرنیشنل پاکستان کے ڈسٹرکٹ گورنر لائن اور ائیر سیال کے ڈائریکٹر فیضان مجید کپور نے عدنان نثار کو ایک تقریب کے دوران اعزازی لائن پن لگائی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایپسما راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری عدنان نثار نے کہا کہ لائنز کلب انٹرنیشنل کی دنیا بھر میں انسانیت کی بھلائی اور مشکل وقتوں میں لوگوں کی مدد کا جذبہ قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا لائنز کلب انٹرنیشنل دنیا کے لوگوں میں دوستی اور بھائی چارہ قائم کرنا، صحت مند سماجی خدمات، اخلاقی بہتری کے لیے کام کررہاہے جو قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایپسما لوگوں کی فلاح وبہبوداور امدادی کاموں میں لائنز کلب انٹرنیشنل کو ہر ممکن معاونت فراہم کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں