108

محکمہ زراعت، آئی سی ٹی کی جانب سے شجرکاری مہم کا افتتاح

اسلام آباد (قوی اخبار)محکمہ زراعت، آئی سی ٹی کی جانب سے شجرکاری مہم کا افتتاح ,ڈائریکٹر جنرل آئی سی ٹی نے محکمہ زراعت آئی سی ٹی کی جانب سے شجر کاری مہم کا افتتاح کیا،محکمہ زراعت نے ترلائی سینٹر میں ایک تقریب منعقد کی جس میں علاقے کے کسانوں نے شرکت کی اور ڈائریکٹر جنرل آئی سی ٹی نے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا،اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکڑر جنرل نے محکمے کی کاوشوں کو سراہا اور ہدایات جاری کی کہ کسانوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے،ڈائریکٹر جنرل نے مزید کہا کہ موسمی اثرات سے نمٹنے کے لیے زیادہ سے زیادہ درخت لگانا ضروری ہیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل نے ڈائریکٹر ایگریکلچر سے شمشی توانائی اور کچن گارڈیننگ کے منصوبوں پر فوری عمل در آمد کرنے کا کہا،آئندہ دو دنوں میں محکمہ زراعت کی جانب سے کسانوں میں 5000 (پانچ ہزار) سے زائد پودے بھی تقسیم کیے جائیں گیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں