اسلام آباد (قوی اخبار)گیس کے کم پریشر کے حوالے سے سوئی سدرن گیس کمپنی سے جواب لیکر 7 دن میں آگاہ کیا جائے گا ،سردار ایاز صادق ،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ گیس کے کم پریشر کے حوالے سے سوئی سدرن گیس کمپنی سے جواب لیکر 7 دن میں آگاہ کیا جائے گا۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر ڈاکٹر اشتیاق بیگ نے کہا کہ سوئی سدر ن گیس کمپنی کا موقف تھا کہ گیس کا کم پریشر موسم سرما کی وجہ سے تھا۔ ان کا واجبات کا بھی کوئی مسئلہ نہیں لیکن یہ کم ترین پریشر اب بھی ہے۔ اس کی وجوہات سے آگاہ کیا جائے۔ سپیکر نے کہا کہ اس حوالے سے متعلقہ حکام سے جواب لیکر 7 دن میں آگاہ کرتے ہیں
90