اسلام آباد (قوی اخبار)افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ کے اجراء کا معاملہ ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا کو ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پرگرفتار کر لیا گیا،ملزم نجیب اللہ بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا آفس بلیو ایریا میں تعینات تھاملزم کے خلاف اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد میں مقدمہ درج تھا،گرفتار ملزم افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر شناختی کارڈ جاری کرنے میں ملوث تھا،ملزم نے افغان شہریوں کو 250000 روپے فی کس کے عوض نادرا شناختی کارڈ جاری کئے،ملزم کو ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر گرفتار کیا گیا،سپیشل جج سنٹرل اسلام آباد کی جانب سے ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ کی گئی،ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیادیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں
205