69

ضلع اٹک شاندار تاریخ کا آمین ہے اور متنوع ثقافت اس کی پہچان ہے،ڈپٹی کمشنر اٹک

ڈپٹی کمشنراٹک راٶعاطف رضانےکہاہےکہ ضلع اٹک شاندار تاریخ کا آمین ہے اور متنوع ثقافت اس کی پہچان ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار47ویں کامن کےسپیشل ٹریننگ پروگرام اور51ویں کامن کےکامن ٹریننگ پروگرام کے افسران کو ڈی سی آفس میں بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اٹک انیل سعیداوردیگرافسران بھی موجودتھے۔ڈی سی اٹک نےشرکاءکوبتایا کہ ضلع اٹک شاندار تاریخی روایات وواقعات کا امین ہے۔1904میں قاٸم ہونےوالایہ ضلع چھ تحصیلوں پر مشتمل ہے۔ اس ضلع کی آبادی تقریبا 24 لاکھ ہے۔مکئی مونگ پھلی گندم یہاں کی اہم فصلیں ہیں۔اس ضلع نےتحریک پاکستان میں بھی ضلع اٹک نے اہم کردار ادا کیا۔جغرافیاٸی لحاظ سے ضلع اٹک میدانی اور پہاڑی علاقوں پر مشتمل ہے۔ڈی سی اٹک نے تاریخی اٹک قلعہ اورگردوارہ سری پنجہ صاحب کے بارے میں بھی تفصیلی بریفنگ دی۔دوران بریفنگ سوالات و جوابات کا سیشن بھی منعقد کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں