راولپنڈی( قوی اخبار )ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر)حافظ کامران اصغر کی بی بی ایچ ہسپتال آمد،ایس ایس پی آپریشنز نےمری روڈ پر نامعلوم کار سوار ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے کانسٹیبل عاصم کی عیادت کی کہ اور جلد صحت یابی کی دعا کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کیا،ایس ایس پی آپریشنز نے کانسٹیبل عاصم کے علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے متعلقہ افسران کو ہدایات دیں، شہریوں اور پولیس پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے،ایس ایس پی آپریشنز ,شہریوں کی حفاظت اور جرائم پیشہ عناصر کا مقابلہ کرنے والے شہداء اور غازی ہمارا فخر ہیں.
130