اسلام آباد( قوی اخبار)ایس ایس پی ٹریفک اسلام آباد محمد سرفراز ورک نے ٹریفک پولیس کے زیر استعمال موٹر سائیکلوں کامعائنہ کیا،دوران معائنہ موٹر سائیکلوں میں نقائص کو فوری مرمت کرانے کا حکم، تمام زونل ڈی ایس پیز کو رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت، ٹریفک پولیس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن وسائل مہیا کرنے کے لیے شب و روز اقدامات کر رہے ہیں،ایس ایس پی ٹریفک تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایات پرٹریفک پولیس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے اور اسے ہر قسم کے وسائل مہیا کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں ،اس موقع پر ایس ایس پی ٹریفک محمد سرفراز ورک نے ٹریفک پولیس کے زیر استعمال ٹریفک ہیڈ کوارٹر میںموجود موٹر سائیکلوں کا معائنہ کیا اور ان کی حفاظت و مرمت کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ موٹر سائیکلوں میں موجود نقائص کو فوری طور پر دور کریں، انہوں نے اس موقع پر زونل ڈی ایس پیز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایک دن کے اندر اپنے زون کی گاڑیوں،موٹر سائیکلز اور دیگر مشینری سے متعلق رپورٹ مرتب کریں، انہوں نے مزید کہاکہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کو مزید جدید گاڑیاں،موٹر سائیکلز اور دیگر مشینری وغیرہ مہیا کیے جانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ ٹریفک پولیس کی کارکردگی کسی صورت متاثر نہ ہو،اچھی کارکردگی کرنے والے افسران و جوانوں کو انعامات جب کہ ڈیوٹی پر لاپروہی کرنے والوں کو سزا بھی دی جائے گی۔
112