اسلام آباد (قوی اخبار )نئے تعینات ہونے والے چیف کمشنر اسلام آباد کی آئی جی اسلام آباد سے ملاقات ،آئی جی اسلام آباد کی جانب سے چیف کمشنر کو اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق بریفنگ ،چیف کمشنر نے امن و امان کو برقرار رکھنے میں اسلام آباد پولیس کے کردار کو سراہا،نئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پولیس و انتظامیہ کے درمیان کلوز کور آرڈینیشن پر زور،اسلام آباد کے شہریوں کو آسانیاں فراہم کرنے کے لیے پولیس و انتظامیہ مل کر کام کریں گے، چیف کمشنر ،شہریوں کی سہولت کے لیے شہر میں اہم پراجیکٹس کا آغاز کیا جائے گا، محمد علی رندھاوا،شہر کے امن و امان اور خوبصورتی کو بڑھانے میں تمام ادارے مل کر کام کریں، چیف کمشنر
259