164

تھانہ بنی گالا پولیس نے ڈکیت گینگ بچھو کے 3 کارندوں کوگرفتار کر لیا

اسلام آباد(قوی اخبار ) تھانہ بنی گالا پولیس نے ڈکیت گینگ بچھو کے 3 کارندوں کوگرفتار کر لیا،ڈکیت گینگ بنی گالہ کے ایریا میں واردات کے دوران شہری کو زخمی کرنے کے ساتھ ساتھ ڈولفن سکواڈ کے اہلکار پر بھی حملے میں ملوث تھاملزمان ساتھیوں کی رہائی کیلئے پولیس ٹیم پر فائرنگ کرنے میں ملوث تھےملزمان کی شناخت فیضان محمود، زاہد محمود اور حسنین محمود کے ناموں سے ہوئی ہےملزمان کے قبضہ سے 3عدد 30بور پسٹل اور زیر استعمال موٹر سائیکل برآمد ،زیر استعمال موٹرسائیکل تھانہ بنی راولپنڈی کا مسروقہ ہےملزمان کا متعدد وارداتوں کا انکشاف ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے،ڈی آئی جی آپریشنز سید شہزاد ندیم بخاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں