80

)اے این ایف حکومت بلوچستان اور ایف سی نارتھ کے تعاون سے بلوچستان میں پوست کے خاتمے کی مہم جاری،

راولپنڈی (قوی اخبار )اے این ایف حکومت بلوچستان اور ایف سی نارتھ کے تعاون سے بلوچستان میں پوست کے خاتمے کی مہم جاری،دورانِ کاروائی اے این ایف اور دیگر سیکیورٹی فورسز کو مخالفانہ مزاحمت کا سامنا کرنا پڑھا،25 مارچ کو لورالائی، دکی، کوئٹہ چمن اور قلعہ عبداللہ میں مہم کا آغاز کیا گیا،6 مئی کو اے این ایف اور دیگر سیکیورٹی فورسز کو گلستان سے تقریباً 5 کلو میٹر کے فاصلے پر ہجوم کا سامنا کرنا پڑھا،مسلح قبائلیوں نے فورسز پر گولہ باری اور لائٹ مشین گنز اور راکٹ لانچرز کے ساتھ گھات لگا کر حملہ کیااس کے نتیجے میں 6 سیکیورٹی فورسز اہلکار شدید زخمی ہوئے،اس بات پر زور دینا ضروری ہے کہ پوست کی کاشت CNS ایکٹ 1997 کے مطابق ایک مجرمانہ جرم ہےتمام فورسز نے مشکل حالات کے باوجود ہمت اور عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے پوست کے خاتمے کے لئے آپریشنز کیااے این ایف اور دیگر فورسز امن و امان کو برقرار رکھنے اور منشیات اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے اپنے عزم پر ثابت قدم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں