87

پیرودہائی پولیس کی بڑی کاروائی،اسلحہ ایمونیشن کی بڑی کھیپ سمگل کرنے کی کوشش ناکام

راولپنڈی( قوی اخبار )پیرودہائی پولیس کی بڑی کاروائی،اسلحہ ایمونیشن کی بڑی کھیپ سمگل کرنے کی کوشش ناکام،02 سمگلرز گرفتار،ملزمان طارق اور عبدالحسیب غیر قانونی اسلحہ کی بڑی کھیپ کے پی کے سے کار میں سمگل کر کے راولپنڈی لا رہے تھے، ملزمان کی گاڑی سے 50پسٹل30بور،04کلاشنکوف،04رائفل30بور،02رائفل ایم پی فائیو،02رائفل30بور بشکل ایم فور،01رائفل222بور، 01رائفل30بورکلاشنکوف نما،02رائفل12بور کلاشنکوف نما برآمد ہوئیں،ملزمان سے مختلف بور کی 4800سے زائد گولیاں، 100کارتوس اور135 میگزینز برآمد ہوئیں، پیرودہائی پولیس نے مناسب حکمت عملی کے تحت سنیپ چیکنگ کے دوران مشکوک گاڑی کو روک کرچیک کیا تو گاڑی سے اسلحہ کی بھاری کھیپ برآمد ہوئی،پیرودہائی پولیس نے 02سمگلرز کو گرفتار کرکے اسلحہ اور زیر استعمال گاڑی قبضہ پولیس میں لے لی،ملزمان کا ساتھی الیاس فرار ہو گیا جس کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے،سی پی او سید خالد ہمدانی کی ایس پی راول فیصل سلیم، ایس ڈی پی اوسٹی اورپیرودہائی پولیس کو شاباش دی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں