68

رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی وفاقی وزیر ہاوسنگ ریاض پیرزادہ سے اہم ملاقات

اسلام آباد(قوی اخبار)رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی وفاقی وزیر ہاوسنگ ریاض پیرزادہ سے اہم ملاقات ،اسلام آباد میں سرکاری مکانات کے حوالے سے سرکاری ملازمین کو دیے گئے نوٹسز کے حوالے سے گفتگوڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں ان مکانات کے خلاف آپریشن ممکن نہیں،وفاقی وزیر ہاوسنگ ریاض پیرزادہ نے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کو یقین دلایا کے فلحال سرکاری مکانات کے خلاف آپریشن نہیں کیا جائے گا البتہ جن سرکاری مکانات میں کمرشل سرگرمیاں کی جارہی ہیں ان کے حوالے سے کوئی ٹھوس اقدامات کرنے ہوں گے،سرکاری ملازمین کے مکانات کے خلاف آپریشن نہ کرنے کی یقین دہانی پر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے وفاقی وزیر ہاوسنگ کا شکریہ ادا کیا ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی اس گزارش پر وفاقی وزیر ہاوسنگ نے اس بات کا بھی یقین دلایا کہ جن سرکاری ملازمین نے مکانات کرائے پر دیے ہوئے ہیں یا کمرشل مقاصد کے لیے استعمال کیے جا رہے ہیں ان کو بھی باقاعدہ نوٹسز جاری کر کے ٹائم دیا جائے گا تاکہ وہ دیے گئے وقت پر اپنی تمام غیر قانونی سرگرمیوں کو ختم کریں اور اپنی پوزیشنز واضح کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں