اسلام آباد( قوی ڈیجیٹل )وفاقی دارالحکومت میں بیکری ایٹم کی قیمتوں میں کمی کروانے میں ضلعی انتظامیہ مکمل ناکام ،رورل ایریا میں قائم بیکری مالکان شہریوں کو لوٹنے لگے ڈبل روٹی اور دیگر بیکری ایٹم کے ریٹ میں کمی کرنے سے انکاری ،مختلف بیکریوں پر کام کرنے والے لڑکوں کے ناخن گندے ویکسینیشن تک نہیں کروائی گئی
بیکری مالکان لیبر قوانین کی کھلم کھلی خلاف ورزی کر رہے ہیں 12گھنٹے کام اور سیلری 22ہزار
بیشتر بیکری مالکان نے سی ڈی اے لینڈ پر تجاوزات بھی قائم۔ کررکھی کوئی پوچھنے والا نہیں پنجاب حکومت نے بیکری ایٹم کے ریٹ کمی کرنے اور نئے ریٹ کے مطابق بیکری ایٹم فروخت کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے تمام ڈپٹی کمشنر اور۔ اسسٹنٹ کمشنر ز کو اس پر عمل درآمد کرنے کی ہدایات کردی
167