اسلام آباد ( قوی ڈیجیٹل)ایس ایس پی ٹریفک محمد سرفراز ورک کا کھلی کچری کا انعقاد ،کھلی کچہری میں شہر یو ں کی شکا یا ت سن کر متعلقہ افسران کو احکا ما ت جا ری کیے اور درخو استو ں پر دئیے گئے وقت میں قانو نی کارروائی کرکے رپو رٹ کر نے کی ہدایت دی۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک محمد سرفراز ورک نے ٹریفک ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، کھلی کچہری میں شہریوں نے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول ،رینیول ،دوران ڈرائیونگ شاہراﺅں پرپیش آنے والی مشکلات اور دیگر مسائل کا ذکر کیا، ایس ایس پی ٹریفک نے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے، ایس ایس پی ٹریفک نے کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے احکامات پر اسلام آباد ٹریفک پولیس وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کو ہر ممکن سفری اور دیگر سہولیا ت فراہم کرنے کے لئے مصروف عمل ہے،اسلام آباد ٹریفک پولیس کے افسران جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے شہریوں کے محفوظ سفرکو یقینی بنانے،انہیں حادثات سے محفوظ رکھنے اور ان کی زندگی کے تحفظ کے لئے مصروف عمل ہیں،اس کے ساتھ ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے آنیوالے شہریوں کو ایک چھت تلے تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہے، اس سلسلے میں 24/7پولیس خدمت مراکز اپنی خدمات شہریوں کو پہنچا رہے ہیں اس کے علاوہ طلباءو طالبات کو لرنر پرمٹ ان کی دہلیز پر فراہمی کے لئے ڈیجیٹل سمارٹ وینز مختلف کالجز اور یونیورسٹیوں میں جا رہی ہیں ،ایس ایس پی ٹریفک نے شہریوں سے گزارش کی کہ وہ ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں ،ٹریفک قوانین کی پاسداری محفوظ زندگی کی ضمانت ہیں۔
135