شدید گرمی اور چلچلاتی دھوپ میں پی ایچ اے کی جانب سے پرندوں کےلئے احسن اقدام
پی ایچ اے کے زیر اہتمام راولپنڈی کے پارکس میں پرندوں کے لیے پیاس بجھانے کے لئے پانی کے برتن رکھے گئے ہیں راولپنڈی (قوی ڈیجیٹل )ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی راولپنڈی احمد حسن رانجھا کی ہدایات کے مطابق راولپنڈی شہر کے تمام پبلک پارکس اور فلائی اوورز کے نیچے پرندوں کو درپیش شدید موسمی اثرات اور شدید گرم دھوپ سے بچانے کے لیے خصوصی طور پر پینے کے پانی کے برتن رکھنے کا اہتمام کیا گیا ہے۔کیونکہ شدید گرم موسمی حالات اور پانی کی عدم دستیابی سے بسا اوقات پرندے مر جاتے ہیں بڑے شہروں میں بیشتر پرندے پارکس اور فلائی اوورز کے نیچے بسیرا کرتے ہیں، گرمی کی شدت اور چلچلاتی دھوپ میں پرندے پانی کی تلاش میں سرگرداں رہتے ہیں اور بہت سے پرندے پانی کی عدم دستیابی اور پیاس کی وجہ سے بے ہوش ہو جاتے ہیں اور بسا اوقات پانی کی عدم دستیابی انکے لیے جان لیوا بھی ثابت ہوتی ہے۔پانی پلانا بہت بڑی نیکی اور صدقہ شمار ہوتا ہے اور شدید گرمی اور شدید دھوپ میں شہری علاقوں میں چرند و پرند کے لیے پانی کی تلاش بسا اوقات جان لیوا ثابت ہوتی ہے انہی عوامل کے پیش نظر پی ایچ اے راولپنڈی کے زیر اہتمام پرندوں کو پارکس اور گرین بیلٹس میں پانی کے برتن رکھے گئے ہیں تاکہ پرندے بھی جاری ہیٹ ویو سے خود کو محفوظ رکھ سکیں
152