202

آئی جی اسلام آباد سید علی ناصررضوی کا زیر تعمیر پاکستان کے پہلے نیشنل پولیس ہسپتال کا دورہ

اسلام آباد (قوی ڈیجیٹل)آئی جی اسلام آباد سید علی ناصررضوی کا زیر تعمیر پاکستان کے پہلے نیشنل پولیس ہسپتال کا دورہ،اس موقعہ پر ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز اور دیگر سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے،منتظمین کوتعمیرات کے کام میں تیزی لانے کی ہدایت ،عالمی معیار کے عین مطابق ہسپتال کی تعمیرات کو مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے،ہسپتال کی تعمیر سے پولیس افسران ،ان کے اہلخانہ سمیت عام شہری مستفید ہو سکیں گے، آئی جی اسلام آبادپولیس افسران کو ہر شعبہ میں زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائےگا،
ایسی کاوشوں سے نا صرف پولیس ملازمین بلکہ ان کے اہلخانہ کا بھی مورال بلند ہوگا،آئی جی اسلام آبادپولیس افسران کو سہولیات مہیا کرنا اور مسائل کا حل ہماری اولین تر جیحات میں شامل ہیں، آئی جی اسلام آباد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں