95

نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے راہزنی کی متعدد وارداتو ں میں ملو ث دو منظم گر وہوں کے چار ارکان کو گرفتار کرلیا

اسلام آ باد(قوی ڈیجیٹل )پولیس تھانہ شالیمار نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے راہزنی کی متعدد وارداتو ں میں ملو ث دو منظم گر وہوں کے چار ارکان کو گرفتار کرلیا، گرفتارملزمان کے قبضے سے پانچ عدد چھیننے گئے موٹر سائیکل ، قیمتی مو با ئل فونز، نقدی ، وارداتو ں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکرلیا گیا،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج، مزید تفتیش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنر ل آ ف پولیس اسلام آ باد سید علی نا صر رضوی کے خصوصی احکا ما ت کی روشنی میں اسلام آ باد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جر ائم پیشہ عنا صراور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،اس سلسلے میں تھانہ شالیمار پولیس ٹیم نے راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث دو منظم گروہوں کے چار ارکان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان کے قبضہ سے پانچ عددچھیننے گئے موٹر سائیکل، نقدی ، مو بائل فونز اور اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیاگیا، ملزمان کی شناخت عبدالخالق ، محمد خالد ، راشد علی اور نجیب اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے، ملزمان کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں، ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے،کسی بھی جرائم پیشہ عنا صر کو عوام الناس کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک چیز یا سرگرمی کے بارے میں اپنے متعلقہ تھانہ،ہیلپ لائن”پکار- “15 یا”آئی سی ٹی “15ایپ پر فوری اطلا ع کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں