196

ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا کی زیرصدارت جرائم کے حوالے سے اہم اجلاس

اسلام آباد (قوی ڈیجیٹل)ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا کی زیرصدارت جرائم کے حوالے سے اہم اجلاس،اجلاس میں ایس ایس پی انویسٹیگیشن، زونل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کی شرکت،نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ آوز کو مبارک دی آپ سب کی تعیناتی میرٹ پر کی گئی ،سب نے میرٹ ہے کام کرنا ہے کوئی غیر قانونی کام نہیں کرنا ،تمام ایس ایچ آوز اپنی ٹیمیں بنائیں اور ان سے کام لیں،تمام افسران جرائم کے خلاف کمر کس لیں۔تمام افسران اپنے اپنے علاقوں میں جرائم کنٹرول کرنےکے لئے پٹرولنگ بڑھائیں علا قہ میں حاضری یقینی بنائیں
سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری مجرمان کی فہرستیں بنائیں اور ان کو ٹریس کرکے گرفتار کریں۔سپیشل انیشییٹیو پولیس سٹیشن کے تحت کل سے کام شروع کریں ہر تھانے میں24 گھنٹے کے لئے ایک انکوائری افسر لگائیں جو عوام کے مسائل سنے گا،تمام تھانہ جات کے گیٹ پر گائیڈ کانسٹیبل کھڑے کریں جو سائلین کی رہنمائی کریں گے اور ان کو انکوائری افسر تک پہنچائیں گے ،فرنٹ ڈیسک پر پڑھے لکھے افسران لگائیں جو عوام کی سہولت کے لیے 24/7 موجود رہینگے بدعنوانی اور اختیارات سے تجاوز قطعی برداشت نہیں، شہریوں کی جان، مال اور عزت نفس کا تحفظ مقدم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں