139

تھانہ انڈسٹریل ایریا پولیس نےاپنے آپ کو سرکاری ملازم ظاہر کرکےسادہ لوح شہریوں کو لوٹنے کی وارداتوں میں ملوث تین رکنی گینگ گرفتار

اسلام آباد( قوی اخبار)تھانہ انڈسٹریل ایریا پولیس کی کاروائی،اپنے آپ کو سرکاری ملازم ظاہر کرکےسادہ لوح شہریوں کو لوٹنے کی وارداتوں میں ملوث تین رکنی گینگ گرفتار،
گرفتار ملزمان کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والی گاڑی اور اسلحہ معہ ایمو یشن برآمد ۔گرفتار ملزمان کی شناخت سردار علی خان، مانی گل اور شہزادہ محمد اسماعیل کے نام سے ہوئی،جبکہ ملزم مانی گل تھانہ ترنول کے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم بھی ہے
ملزمان متعدد وارداتوں میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں،ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی، ڈی آئی جی اسلام آباد شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں