اسلام آباد ( قوی ڈیجیٹل)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پی ڈبلیو ڈی کی تحلیل اور اسکے متبادل کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا۔اجلاس کو پی ڈبلیو ڈی کی تحلیل، جاری منصوبوں پر عملدرآمد، پی ڈبلیو ڈی کے متبادل اور تعمیر و مرمت کیلئے نجی شعبے کی کمپنیوں کی خدمات کے حصول کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پی ڈبلیو ڈی کے تحت جاری منصوبوں کو متعلقہ وفاقی و صوبائی اداروں سے مکمل کروایا جائے گا جبکہ پی ڈبلیو ڈی کو کسی قسم کا نیا منصوبہ نہیں دیا جائے گا۔ تعمیر و مرمت کا کام بین الاقوامی معیار کی نجی کمپنیوں کو آوٹ سورس کیا جائے گا۔اجلاس میں پی ڈبلیو ڈی کے ملازمین کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ وزیرِ اعظم نے اس حوالے ملازمین کے مفاد کا تحفظ کرتے ہوئے ایک قابل عمل اور جامع لائحہ عمل تشکیل دینے کی ہدایت کی۔
96