111

آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا کا راول ڈویژن کے علاقہ میں محرم الحرام کے مرکزی جلوسوں کے روٹس کا دورہ

راولپنڈی( قوی ڈیجیٹل ) آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا کا راول ڈویژن کے علاقہ میں محرم الحرام کے مرکزی جلوسوں کے روٹس کا دورہ،ایس پی راول فیصل سلیم، ایس ڈی پی او وارث خان، ڈسٹرکٹ سیکورٹی آفیسر سمیت دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔تفصیلات کے مطابق آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا کا راول ڈویژن کے علاقہ میں محرم الحرام کے مرکزی جلوسوں کے روٹس کا دورہ کیا،ایس پی راول فیصل سلیم، ایس ڈی پی او وارث خان، ڈسٹرکٹ سیکورٹی آفیسر سمیت دیگر افسران بھی ہمراہ تھے،آر پی او نے جلوسوں کے روٹس پر پوائنٹ وائز سیکورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور ہدایات دیں،ایس پی راول فیصل سلیم،ایس ڈی پی او وارث خان نے آر پی او کو سیکورٹی انتظامات پر بریفنگ دی،آر پی او بابر سرفراز الپا نے متعلقہ افسران کو فول پروف سیکورٹی یقینی بنانے کے لئے ہدایات دیں،آر پی او بابر سرفراز الپا کا کہنا تھا کہ محرم الحرام میں ہمہ وقت مربوط و موثر سیکورٹی یقینی بنانے کے لیے راولپنڈی ریجن پولیس تمام اقدامات اٹھارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں