اسلام آباد (قوی ڈیجیٹل)اسلام آباد تھانہ کراچی کمپنی کے علاقہ میں شہری کے اندھے قتل کا ڈراپ سین،مقتول شفیق الدین کو اسلحہ آتشیں سے فائرنگ کرکے قتل کرکے شناخت مسخ کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار ، ملزمان نے 07جون کو شفیق الدین کو گولیاں مار کرقتل کر کے شناخت مسخ کر دی تھی۔ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے وقوعہ کا نوٹس لے کر ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کے احکامات جاری کئے تھے۔پولیس نے قتل میں ملوث مرکزی ملزم اشرف مسیح کو ٹریس کرنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی اور انسانی ذرائع کا استعمال کیا۔ملزم کو ٹھوس شواہد کی روشنی میں چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ، ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا۔
83