182

راولپنڈی نصیر آباد پولیس کی اہم کاروائی اندھے قتل کا معمہ حل ملزم گرفتارملزم

راولپندی( قوی ڈیجیٹل )راولپنڈی نصیر آباد پولیس کی اہم کاروائی، اندھے قتل کا معمہ حل ملزم گرفتارملزم ندیم نے رقم کے لین دین پر اپنے ہی بہنوئی ناصر کو کلہاڑی سے قتل کیا،نصیر آباد پولیس کو 3 روز قبل مصریال روڈ پر ٹرنک سے سربریدہ نعش ملی تھی، پولیس نے تفتیش کرتے ہوئے مقتول کے سالے کو شامل تفتیش کیا تو اس نے سفاکانہ قتل کا اعتراف کیا، ملزم نے قتل کے بعد سر اور دھڑ الگ الگ کر دئیے تھے اور نعش کی شناخت چھپانے کے لئے سر کو پانی میں پھینک دیا تھا، واقعہ کی اطلاع پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے ڈی ایس پی کینٹ کی سربراہی میں نعش کی شناخت اور ملزم کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی، پولیس ٹیم نے موثر تفتیش کرتے ہوئے 2 روز میں اندھے قتل کو ٹریس کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا، اندھے قتل کو ٹریس کر کے ملزم کی گرفتاری پر سی پی او سید خالد ہمدانی کی ڈی ایس پی کینٹ، ایس ایچ او نصیر آباد اور پولیس ٹیم کو شاباش، ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے،
ملزم کتنا ہی شاطر ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا، سی پی او

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں