ماڈل کالج جی ٹین ٹو میں نومنتخب طالبات کونسل کی تقریب حلف برداری
رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان تقریب کے مہمان خصوصی تھے
اسلام آباد(قوی اخبار)ماڈل کالج ایف ٹین ٹوبرائے طالبات میں طالبات کونسل کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی،تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان تھے جبکہ صدارت پرنسپل پروفیسر شگفتہ روف نے کی، مہمان خصوصی انجم عقیل خان نےجونیئر و سینئر سیکشن کی نومنتخب عہدیداران سے انکے عہدوں کا حلف لیا ،حلف اٹھانے والوں میں صدر شزہ طارق، نائب صدر بشری فاطمہ، جنرل سیکرٹری دعا قمر، ہیڈ گرل ایمان وارث ،ڈپٹی ہیڈ گرل عائشہ تحریم کے علاوہ مختلف شعبوں کی سیکرٹریز اور نمائندگان کلاس شامل تھیں، کالج میں بہترین رزلٹ پیش کرنے والی اساتذہ کو بھی اعزازی سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا، مہمان خصوصی نےاپنے خطاب میں خواتین کو جدید تعلیم حاصل کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کام کرتی ہیں اور پاکستان کے تمام شعبوں میں اعلی پوزیشن پر فائز ہیں،تقریب کے اختتام پرکالج کی پرنسپل نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کالج کا نشان پیش کیا۔
