356

تھانہ ہمک کے ایس ایچ او متین چوہدری کو تبدیل کر کے فواد خالد کو ایس ایچ او ہمک تعینات کردیا گیا

اسلام آباد ( قوی اخبار)تھانہ ہمک کے ایس ایچ او متین چوہدری کو تبدیل کر کے فواد خالد کو ایس ایچ او ہمک تعینات کردیا گیا
متین چوہدری کو آج سے اڑھائی ماہ قبل ایس ایچ او ہمک تعینات کیا گیا تھا دوران تعیناتی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے علاقہ میں نہ صرف واردات پر قابو پایا بلکہ امن وامان کی فضاء بھی قائم رکھی لیکن گزشتہ شب نامعلوم وجوہات کی بنا پر چوہدری متین کو معطل کر کے ون فائیو پر کلوز کردیا گیااور انکی جگہ کرائم فائٹر سب انسپکٹر فواد خالد کو ایس ایچ او ہمک تعینات کردیا واضح رہے کہ الائیڈ بینک سترہ میل اور اسلام آباد کی حدود میں بینک ڈکیتی کے ملزمان کو گرفتار کرنے میں فواد خالد کا انتہائی اہم کردار رہاہے اس سے قبل فواد خالد ایس ایچ او سیکرٹریٹ کے فرائض بھی سر انجام دے چکے ہیں امید کی جاسکتی ہے کہ فواد خالد تھانہ ہمک کی حدود سے جرائم اور کرائم کو کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں