اسلام آباد( قوی اخبار)اسلام آبادتھانہ لوہی بھیر پولیس کی بڑی کارروائی۔نقب زنی کی واردات میں ملوث منظم گروہ کے دور ارکان گرفتار۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے نقدی ، طلائی زیورات اور مال مسروقہ کل مالیتی 01کروڑ روپے برآمد۔
گرفتار ملزمان کی شناخت عمیر حسین اور محمد عمران کے ناموں سے ہوئی ہے ،گرفتار ملزمان کےخلاف تھانہ لوہی بھیر میں مقدمہ درج ہے ۔
ڈی آئی جی اسلام آباد کی پولیس ٹیم کو شاباش۔ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے،ڈی آئی جی اسلام آباد منظم اور متحرک گینگز کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں، ڈی آئی جی سید علی رضا
96