شہزادٹاون پولیس کی بہترین کارروائی راہبری ،شاپ راہبری ،سنیچنگ کی وارداتوں پر مشتمل 4رکنی گینگ گرفتارملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ موٹر سائیکل موبائل فون برآمد ملزمان شناخت پریڈ کیلئے جوڈیشل حوالات شہزاد ٹاؤن پولیس کی بہترین کارروائی پر افسران کی شاباش ڈی آئی جی آپریشنز کی خصوصی ہدایات کی روشنی پر ایس پی رورل اے ایس پی شہزاد ٹاؤن کی زیر نگرانی ایس ایچ او شہزاد ٹاؤن بمعہ ٹیم نے چار ملزمان کو گرفتار کیا جو ڈکیٹی اور سینچنگ کی وارداتوں میں ملوث تھے کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان میں عثمان علی ولد مشتاق علی قوم مسلم شیخ سکنہ محلہ خالد آباد گلی نمبر12 گجرات حال قصائیوں والی گلی ترامڑی چوک اسلام آبا د
2۔محمد طیب ولد محمد عبداللہ ساکن چک نمبر 7 فوجی والا تحصیل رینالہ خورد ضلع اوکاڑہ حال ترامڑی چوک اسلام آباد
3 بلال عباسی ولد محمد امیتاز قوم عباسی سکنہ بن کروڑ تحصیل کوٹلی ستیاں ضلع مری
4.صدام حسین ولد ناظم حسین قوم کیانی سکنہ در ٹوٹیاں تحصیل کوٹلی ستیاں ضلع مری حال نئی آبادی مدینہ ٹاون علی پور فراش اسلام آبادکو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے دوران واردات استعمال ہونے والا اسلحہ دوران واردات چھینے گئے موٹرسائیکل ،موبائل برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج رجسٹر مزید تفتیش جاری ہے ملزمان کو جوڈیشل حوالات برائے شناخت پریڈ پر بھجوایاجارہا ہے شہزادٹاون پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ہمہ وقت متحرک ہے
121