98

راجہ خرم نواز کی یونین کونسل روات آمد ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا

حلقہ این اے 48 اسلام آبادرکن قومی اسمبلی و چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ راجہ خرم نواز کی یونین کونسل روات آمد,راجہ خرم نواز نے روات یونین کونسل کے ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھاروات آمد پر معززین علاقہ نے بڑی تعداد میں جمع ہو کر راجہ خرم نواز کا پرتپاک استقبال کیا،تقریب سے روات کی ہر دل عزیز شخصیت عابد مغل ،پرویز مغل ،چوہدری مشتاق حاجی راشد ،ساجد رانجھا اور حضرت ولی ، نے خطاب کیا اور روات کے ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر شکریہ ادا کیا
تقریب سے خطاب میں راجہ خرم نواز نے کہا کہ آپ کی محبت اور حوصلہ افزائی کا شکریہ روات میں سڑکوں ،گلیوں ،سیوریج کا پہلا مرحلہ شروع ہے،آپ کا ہپستال اپ گریڈ کر دیا ہے جس کا جلد افتتاح کروں گا،جو تمام سہولیات سے مزین ہو گاتعلیمی اداروں کا دورہ کر چکا ہوں اور بہتری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں آئندہ روات کے لئے مزید فنڈز کی فراہمی یقینی بناؤں گا
پانی کے مسائل کا حل کر رہے ہیں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور محکمہ لوکل گورنمنٹ آپ کی خدمت میں ہر ممکن تعاون کر رہے ہیں جس پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا شکر گزار ہوں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں