اسلام آباد(قوی ڈیجیٹل)تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس کامنشیات فروشوں کیخلاف کامیاب کریک ڈوان ایس پی رورل کی خصوصی ہدایات پر ایس ڈی پی او شہزاد ٹاؤن کی زیر نگرانی ایس ایچ او شہزاد ٹاؤن بمعہ ٹیم عبدالحاد اے ایس نے بدنام زمانہ دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا منشیات فروش ندیم نذیر ولد نذیر مسیح دیوانہ ساکن ڈاکخانہ فراش علی پور تحصیل وضلع اسلام آباد حال مہربان ٹاون ترلائی کلاں اسلام آباد کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے ایک توڑا شراب کل 26بوتل برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 94/25مورخہ 18/1/25بجرم3/4 تھانہ شہزادٹاون درج رجسٹرڈ کرلیا
دوسری کارروائی میں بابر چمن ولد چمن مسیح ساکن (حال) مہربان ٹاون اسلام آباد کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے شراب برنگ نیلا کین 30لیٹر برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 93/25مورخہ 18/1/25بجرم3/4 ت پ درج کرلیا شہزاد ٹاؤن پولیس کی بہترین کارکردگی پر افسران بالا کی طرف سے شاباش شہزاد ٹاؤن پولیس جرائم پیشہ اور ناجائز فروشوں کیخلاف بلا تفریق کارروائیوں میں مصروف عمل ہے
