60

ایف آئی گوجرانولہ زون کی کامیاب کارروائییونان کشتی حادثے میں ملوث بدنام زمانہ انسانی سمگلر سمیت 2 ملزمان گرفتار

*یونان کشتی حادثے میں ملوث بدنام زمانہ انسانی سمگلر سمیت 2 ملزمان گرفتار*
(اسلام آباد قوی نیوز ڈیجیٹل نیٹ ورک)ایف آئی اے گجرانوالہ زون کی بڑی کاروائی وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایات پر کشتی حادثات میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ یونان کشتی حادثے میں ملوث بدنام زمانہ انسانی سمگلر سمیت 2 ملزمان گرفتار
گرفتار ملزمان میں عنصر محمود اور محمد اویس شامل
ملزم عنصر محمود کو ناروال جبکہ ملزم محمد اویس کو گجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا
ملزم عنصر محمود یونان کشتی حادثے میں ملوث ہے۔
گرفتار ملزم انسانی سمگلنگ میں ملوث گینگ کا حصہ ہے
اس سے قبل بھی گینگ کے دیگر ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے
ملزم نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے متاثرہ احسن علی کو یورپ بھجوانے کے لئے 45 لاکھ روپے بٹورے۔ملزم نے دیگر ملزمان کی ملی بھگت سے متاثرہ کو لیبیا میں سیف ہاوسسز میں رکھا
ملزمان نے بعد ازاں متاثرہ کو زبردستی کشتی کے ذریعے لیبیا سے یونان بھجوانے کی کوشش کی۔کشتی حادثے میں متاثرہ احسن علی کی موت واقع ہوئیمتاثرہ احسن علی کا تعلق جلال پور جٹاں سے ہےجبکہ ملزم محمد اویس نے شکایت کنندہ کو کینیڈا ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورےملزم نے مجموعی طور پر 51 لاکھ 37 ہزار روپے بٹورےملزم شکایت کنندہ کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہا اور روپوش ہو گیا۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
کشتی حادثات میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ ڈائریکٹر گجرانوالہ زون ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ عبدالقادر قمرانٹلیجنس بنیادوں پر انسانی سمگلروں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ عبدالقادر قمرکسی شخص کو بھی معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں۔ ڈائریکٹر گجرانوالہ زون ٹھوس شواہد کی روشنی میں ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائیں گے۔ ڈائریکٹر گجرانوالہ زون

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں