راولپنڈی بارہ سالہ گھریلو ملازمہ کے تشدد سے جاں بحق ہونے کے مقدمہ کی تفتیش میں پیشرفت،تشدد میں ملوث میاں بیوی راشد شفیق اور ثناء راشد کے بعد تیسری ملزمہ بھی گرفتار،
تیسری ملزمہ کی شناخت روبینہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے جو زخمی بچی کو ہسپتال چھوڑنے آئی تھی، گزشتہ روز 12 سالہ اقرا پر تشدد کی اطلاع پر سی پی او سید خالدہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے فوری کاروائی کا حکم دیا جس پر تشدد میں ملوث میاں بیوی کو فوری طور پر تحویل میں لے لیا گیا تھا، ملزمان نے منصوبہ بندی سے جھوٹ بتایا کہ بچی کا والد فوت ہو چکا ہے پولیس نے تفتیش کرتے ہوئے بچی کے والد کو بھی تلاش کرلیا، مقتولہ کے والد کے مطابق بچی دو سال سے ملزمان کے گھر میں کام کر رہی تھی،
ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان اکثر تشدد کرتے تھے، بچی کے جسم کے مختلف حصوں پرتشدد کے نشانات پائے گئے ہیں،ملزمان کے خلاف قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، معصوم بچی پر تشدد میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، سی پی او
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق بچوں پر تشدد کسی صورت قابل برداشت نہیں، سی پی او سید خالد ہمدانی
