72

سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کا منشیات سپلائرز کے خلاف موثر کریک ڈاؤن،لیڈی منشیات سپلائر سمیت 6 ملزمان گرفتار

راولپنڈی ( قوی نیوز)سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کا منشیات سپلائرز کے خلاف موثر کریک ڈاؤن،لیڈی منشیات سپلائر سمیت 6 ملزمان گرفتار، 10 کلو سے زائد چرس برآمد، نصیرآباد پولیس نے ملزمہ نگہت سے 1 کلو 560 گرام چرس، سول لائنز پولیس نے ملزم راحیل سے 2 کلو 200 گرام چرس برآمد کی، واہ کینٹ پولیس نے ملزم وقار سے 1 کلو 800 گرام چرس، ملزم اعظم سے 1 کلو 560 گرام چرس برآمد کی، روات پولیس نے ملزم خالد سے 1 کلو 540 گرام چرس، نیوٹاؤن پولیس نے ملزم سجاد سے 1 کلو 500 گرام چرس برآمد کی، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،منشیات کے ناسور کا خاتمہ اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے، سی پی او

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں