اسلام آباد(قوی اخبار)ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد رانا محمّد وقاص انور کی ہدایات پر اسلام آباد میں تمام یونین کونسلز میں بائیو میٹرک حاضری سسٹم کی تنصیب کرکے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔اس کا مقصد عوامی مسائل کے وسیع تر مفاد میں ملازمین کی کارکردگی اور حاضری کی چانچ پڑتال سمیت دفتری اوقات کار میں کنڈکٹ اور ڈسپلن کو بہترین بنانا ہےایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد نے اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015 کے تناظر میں یونین کونسلز کی ایڈمنسٹریشن کو فلفور اقدامات کرنے کے احکامات بھی دیے ہیں
تاکہ شہری اور دیہی یونین کونسلز کی افادیت کو عوام کی ضروریات کے مطابق اپگریڈ کیا جاے اور بنیادی شہری حقوق کی پاسداری کو یقینی بنایا جا سکے ۔ ایڈمنسٹریٹر رانا محمّد وقاص انور نے میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کے ماتحت یونین کونسلز کے ملازمین کی پرفارمانس اور ڈسپلن کو ٹارگٹ کرتے ہوے پبلک سروس ڈیلیوری سسٹم کو عوامی امنگوں کے مطابق ڈھال کر لوکل گورنمنٹ سسٹم کو مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا
94